3 جولائی، 2016، 1:56 AM

بغداد میں مصر کا سفارتخانہ کھل گیا

بغداد میں مصر کا سفارتخانہ کھل گیا

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے دورہ عراق کے دوران بغداد میں مصر کا سفارتخانہ کھل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے دورہ عراق کے دوران بغداد میں مصر کا سفارتخانہ کھل گیا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے دورہ بغداد کے دوران عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری ، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیر سلیم الجبوری  اور عراقی کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ عمار حکیم کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔مصری وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا سلام اور خط بھی پیش کیا۔ مصر ، شام ، یمن ، لیبیا اور عراق کو سعودی عرب کے پروردہ اور خونخوار وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

News ID 1865203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha